سلک بینک کی ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب کے ساتھ شراکت داری

ہفتہ 1 مارچ 2025 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء) سلک بینک نے ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کی ہے، جس سے سلک بینک ویزا سگنیچر کریڈٹ کارڈ کے صارفین کو بے مثال فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس تعاون کے حصے کے طور پر، کارڈ ہولڈرز تمام کلب ریستورانوں میں خصوصی 50% رعایت اور ماہانہ 10 اعزازی گولف وزٹ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، جس سے پرتعیش کھانے اور تفریحی تجربات کے ساتھ ان کے پریمیم طرز زندگی میں اضافہ ہو گا۔

یہ اقدام سلک بینک کے اپنے معزز گاہکوں کو غیر معمولی مراعات اور ویلیو ایڈڈ خدمات فراہم کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں منعقد ہوئی۔ کنزیومر بینکنگ، مارکیٹنگ اور فون بینکنگ کے سربراہ نوید مشتاق نے شرکت کی۔ اس موقع پر سلک بینک کے نعمان بٹ، ڈیفنس رایا گالف کے بریگیڈیئر ایاز مسعود خان اور ڈیوڈ ولیم بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :