بھنڈی کی کاشت مارچ کے آخر تک کی جاسکتی ہے ،ماہرین زراعت

اتوار 2 مارچ 2025 15:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2025ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو بھنڈی کی کاشت مارچ کے آخر تک کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ماہرین کے مطابق بھنڈی کی کاشت رواں ماہ کے آخر تک کی جاسکتی ہے،بھنڈی موسم گرما کی انتہائی مقبول ترین سبزی ہے جسے نہ صرف غذائی لحاظ سے بہت اہمیت حاصل ہے بلکہ اس کی کاشت سے کاشتکار مناسب مالی منافع بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہا کہ بیج کی 10 سے 12 کلوگرام تک کی مقدار فی ایکٹر کاشت کی جائے تو بھنڈی کی بمپر کراپ حاصل ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھنڈی و توری ایسی سبزی ہے جسے ہرقسم کی زمین میں کاشت کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :