المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اورپاکستان بیت المال کے درمیان باہمی تعاون کی یادداشت پردستخط ہوگئے

اتوار 2 مارچ 2025 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2025ء)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اورپاکستان بیت المال کے درمیان باہمی تعاون کی یادداشت پردستخط ہوگئے۔ تقریب المصطفیٰ میڈیکل سینٹرگلشن اقبال میں منعقد ہوئی ۔دستاویزپرڈائریکٹرپاکستان بیت المال ڈاکٹرعدنان مجید اورالمصطفیٰ کے سیکریٹری جنرل احمدرضا طیب نے دستخط کئے۔اس موقع پر المصطفیٰ کے سیکریٹری اطلاعات معین خان،عبدالغفارسعیدی،امین آد م جی،امتیازشاہ،عثمان اورطاہر احمدبھی موجودتھے۔

ڈاکٹر عدنان مجید نے کہاکہ المصطفیٰ سے ہماراتعلق بہت پرانا ہے یہ ایک انتہائی قابل اعتمادادارہ ہے،ادارہ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب پاکستانی قوم کاایک قابل فخر اثاثہ ہے ،آج جس یادداشت پر ہم نے المصطفیٰ کے ساتھ باہمی تعاون کیلئے دستخط کئے ہیں وہ رمضان شریف کے حوالے سے ہے پاکستان بیت المال نے رمضان میں پورے پاکستان میں افطارباکس تقسیم کرنے کافیصلہ کیاہے جولاکھوں کی تعدادمیں ہونگے ،اًب ہم افطارباکس المصطفیٰ کے ساتھ مل کر تقسیم کریں گے ۔

(جاری ہے)

المصطفیٰ کے سیکریٹری جنرل احمدرضا طیب نے کہاکہ پاکستان بیت المال اورالمصطفیٰ طویل عرصہ سے سماجی خدمت کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں ،آنکھوں کے فری آپریشن کے بعدآج ہم نے ایک اوریاداشت پردستخط کئے ہیں۔ ان شاء اللہ تعاون کایہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :