کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیر صدارت پوست کی کاشت کی تلفی کے حوالے سے چھوتا اجلاس منعقد ہوا

پیر 3 مارچ 2025 23:08

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2025ء) کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیر صدارت پوست کی کاشت کی تلفی کے حوالے سے چھوتا اجلاس منعقد ہوا جس میں ریجنل ڈائریکٹر انٹی نارکوٹکس فورس برگیڈیئر عدنان دانش ، 187 ونگ کمانڈر لورالائی سکاو ٹس محمد حنیف۔ ایڈیشنل کمشنر منور حسن مگسی ، ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ ، ڈپٹی کمشنر دکی برکت علی بلوچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ایکسٹینشن محی الدین ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ریسرچ حبیب اللہ ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آ فیسر خالد خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی نارکوٹکس فورس محمد نواز اور سیسٹر ایجنسیز کے آ فسران و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف علاقوں میں تلف کی گئی پوست کی کاشت کی تفصیلات بتائی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر دکی برکت علی بلوچ نے شرکا کو بتایا کہ ضلع دکی میں سروے کے مطا بق پوست کاشت کی گئی ہے جس میں اب تک 136 ایکڑ کاشت کو تلف کیا گیا ہے اور ضلع موسی خیل میں 155 ایکڑ پر پوست کی کاشت تلف کی گئی 9 زمیندار وں پر ایف ائی آ ر درج کیا گیا ہے۔ 65 عیر قانونی افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا ہے مزید کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ کے بتایا کہ لورالائی ضلع میں پہلی بار کاشت کی گئی جس میں اب تک 870 ایکڑ فصل تلف کیا گیا ہے ٹیوب ویل ناکارہ اور مشنری و سولر توڑ د ئیے ہیں مزید کاروائی جاری رہے گی۔

جبکہ ضلع موسی خیل میں 155 ایکڑ کاشت تلف کیا گیاہے اور مجموعی طور پر پورے ڈویژن میں 1161 ایکڑ کاشت تلف کیاگیا ہے۔اور یہ آپریشن 15 فروری سے شروع ہے اور اپریل کے آخر تک جاری رہے گی۔کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن اور ریجنل ڈائریکٹر انٹی نارکوٹکس عدنان دانش نے اس موقع پر کہا کہ منشیات معاشرے کے لئے نہایت نقصان دہ 9ہے اس کی تلفی ضروری ہیں جس نے زمین ٹیکہ پر دیا ہے اس کے بھی ایف آر درج ہوگی ، روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رہے گی ٹریکٹرز ، سپرے مشینز اور ایئر سپرے کیا جائے گا اجلاس میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں تیز کرنے اور ٹریکٹرز کی تعداد بڑھانے ، ائیر سپرے کا بندوست کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :