کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیر صدارت پوست کی کاشت کی تلفی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

پیر 3 مارچ 2025 23:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2025ء) کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیر صدارت پوست کی کاشت کی تلفی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ریجنل ڈائریکٹر انٹی نارکوٹکس فورس برگیڈیئر عدنان دانش ، 187 ونگ کمانڈر لورالائی سکاؤٹس محمد حنیف،ایڈیشنل کمشنر منور حسن مگسی ، ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ ، ڈپٹی کمشنر دکی برکت علی بلوچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ایکسٹینشن محی الدین ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ریسرچ حبیب اللہ ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آ فیسر خالد خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی نارکوٹکس فورس محمد نواز اور سیسٹر ایجنسیز کے ا فسران و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف علاقوں میں تلف کی گئی پوست کی کاشت کی تفصیلات بتائی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر دکی برکت علی بلوچ نے شرکاء کو بتایا کہ ضلع دکی میں سروے کے مطا بق پوست کاشت کی گئی ہے جس میں اب تک 136 ایکڑ کاشت کو تلف کیا گیا ہے اور ضلع موسیٰ خیل میں 155 ایکڑ پر پوست کی کاشت تلف کی گئی 9 زمیندار وں پر ایف آئی آ ر درج کی گئی ہے،65 غیر قانونی افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ کے بتایا کہ لورالائی ضلع میں پہلی بار کاشت کی گئی جس میں اب تک 870 ایکڑ فصل تلف کیا گیا ہے ٹیوب ویل ناکارہ اور مشنری و سولر توڑ د ئیے ہیں مزید کاروائی جاری رہے گی جبکہ ضلع موسیٰ خیل میں 155 ایکڑ کاشت تلف کی گئی ہے اور مجموعی طور پر پورے ڈویژن میں 1161 ایکڑ کاشت تلف کی گئی ہےاور یہ آپریشن 15 فروری سے شروع ہے اور اپریل کے آخر تک جاری رہے گی۔

کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن اور ریجنل ڈائریکٹر انٹی نارکوٹکس عدنان دانش نے اس موقع پر کہا کہ منشیات معاشرے کے لئے نہایت نقصان دہ ہے اس کی تلفی ضروری ہے، روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رہے گا ۔اجلاس میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں تیز کرنے اور ٹریکٹرز کی تعداد بڑھانے ، ائیر سپرے کا بندوست کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :