باغبانوں کو پھولوں کی ایک شاخ پر5 سے7 آنکھیں چھوڑ کر فوری شاخ تراشی کی ہدایت

منگل 4 مارچ 2025 12:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2025ء) باغبانوں کو پھولوں کی اچھی پیداوارکیلئے ایک شاخ پر5 سے7 آنکھیں چھوڑ کر فوری شاخ تراشی کی ہدایت کی گئی ہے اورموسم کی تبدیلی کے باعث ہفتہ میں 2مرتبہ آبپاشی کو بھی ضروری قرار دیا گیاہے۔ماہرین فلوریکلچر وہارٹیکلچرجامعہ زرعیہ فیصل آبادنے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ ہرسال موسم بہار کے آغاز پر پھولوں کے پودوں کی شاخ تراشی یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ شاخ کو کونپل کے چوتھائی انچ اوپر سے کاٹاجائے اور یہ کٹائی کونپل کی مخالف سمت سے ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موسم بہارمیں گلاب سمیت دیگر پھولوں کے پودوں کی شاخ تراشی بہترین اثرات ظاہر کرتی ہے تاہم اگر شاخ تراشی موسم خزاں یا موسم سرما کے آغاز میں کی جائے تو نئی پھوٹ جلد بنے گی لیکن وہ کورے سے متاثر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار پیوند کے مقام سے نیچے تنے پر یا زمین سے نکلنے والی شاخوں کی بھی مناسب تراش خراش کرتے رہیں کیونکہ یہ شاخیں روٹ سٹاک سے نکلتی ہیں جو کار آمد نہیں ہوتیں۔ انہوں نے گلاب کے پودوں پر مائلڈ یو، بلیک سپاٹ، رسٹ، ڈائی بیک جیسی بیماریوں کے حملہ کے تدارک کیلئے بھی بروقت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :