کاشتکاروں کو آبپاش علاقوں میں مونگ کی ترقی دادہ اقسام کاشت کرنے کا مشورہ

بدھ 5 مارچ 2025 11:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) محکمہ زراعت نے مونگ کے کاشتکاروں کومشورہ دیا ہے کہ ایسے کاشتکار جو کسی وجہ سے کماد یا بہاریہ سورج مکھی کی فصل کاشت نہیں کر سکے وہ رواں ماہ مارچ کے آخر تک بہاریہ مونگ کی کاشت شروع کر کے اس کی بوائی کا عمل مکمل کر لیں نیز کم عرصہ کی فصل ہونے کے باعث مونگ کے بعد کپاس اور دھان کی فصلیں بھی نہ صرف وقت پر کاشت کی جاسکتی ہیں بلکہ اس فصل سے زمین کی زرخیزی میں بھی اضافہ ہو تا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد عامرصدیق نے بتا یا کہ مونگ کی بھر پور پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشتکار آبپاش علاقوں میں مونگ کی ترقی دادہ اقسام نیاب مونگ 2006، آزری مونگ 2006وغیرہ،بارانی علاقوں میں چکوال ایم 6وغیرہ کاشت کر کے فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار 12کلو گرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار اس ضمن میں محکمہ کی ہیلپ لائن 0800-15000سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :