فیصل آباد،محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو رواں ماہ کے دوران السی کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 5 مارچ 2025 13:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو رواں ماہ کے دوران السی کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار السی کی کاشت رواں ماہ کے اختتام تک مکمل کرلیں تاکہ اچھی پیداوار کاحصول یقینی ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ السی موسم گرماکی بہترین فصل ہے جس کا بیج بطور خوراک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے نیز اس کا ریشہ کپڑے کی صنعت میں کام آتاہےاس ضمن میں مزید معلومات محکمہ زراعت یا ماہرین زراعت سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :