محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو بوائی سے قبل بھنڈی توری کے بیج کو پھپھوند کش زہر لگانے کی سفارش

بدھ 5 مارچ 2025 13:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) محکمہ زراعت نےکہاہے کہ بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت کی صورت میں فصل پر جڑ اکھیڑا بیماری کے حملے کے خدشات ہوتے ہیں لہٰذا بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت سے قبل بیج کو پھپھوند کش زہرلگا لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے بتایا کہ بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت سے قبل بیج کو ڈائی تھین یا کوئی دوسری پھپھوند کش زہر لگا لیں اور اگر کھیت میں فصل پرپیلا روگ بیماری ظاہر ہو تو کانفیڈارکا سپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :