پی آئی سی میں ایسویسی ایٹ پروفیسرز کے عہدوں پر ترقیوں کے خلاف حکم امتناع جاری

بدھ 5 مارچ 2025 15:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسرز کو اگلے عہدوں پر ترقی نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر ایسویسی ایٹ پروفیسرز کے عہدوں پر ترقیوں کا عمل روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا اور سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جسٹس مزمل اختر شبیر نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار اسسٹنٹ پروفیسر آصف کے وکیل نے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ پی آئی سی میں پہلے سے موجود اسسٹنٹ پروفیسرز کی ترقی کی بجائے نئی بھرتیاں کرلی گئیں اور عدالتی حکم کے باوجوود نئی بھرتیاں کرنا توہین عدالت ہے۔استدعا ہے کہ عدالت ایسویسی ایٹ پروفیسروں کے عہدوں پر ترقیاں اور تعیناتیاں روکنے کا حکم دے۔