جنرل سیکریٹری شیڈفاؤنڈیشن ریاض الدین نوری کی جانب سے تقریب پزیرائی کا اہتمام

بدھ 5 مارچ 2025 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)شیڈفانڈیشن کی جانب سے اپنے رفقا کو جو شیڈچلڈرن ہوم کے طلبہ کو ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے سے نکھارنے میں معاونت کرتے ہیں ان کے اعزاز میں جنرل سیکریٹری شیڈفاؤنڈیشن ریاض الدین نوری کی جانب سے تقریب پزیرائی کا اہتمام کیا گیا۔کیئر اسکول سسٹم کے ایڈمنسٹریٹر غلام محمد کمال قادری نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا اور تمام تر انتظامات کئے۔

مہمانان گرامی میں پاکستان بھر میں و بالخصوص شیڈ میں ہاکی کی ترویج و اشاعت اورقومی کھیل کی ترقی کے لئے سرگرم عمل پروفیسر را جاوید اقبال بانی و اعزازی سیکریٹری جنرل پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی؛ان کے ساتھی ان کے ہمقدم زاہد شہاب صدر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی جنید آپریشنل مینیجر PIH گلفراز خٹک PIH سیدامتیازالحسنPIH کے علاوہ شیڈکے طلبہ کو تقریر تحریر کے جوہر سے آراستہ کرانے و ان کی خوابیدہ صلاحیتوں کو نکھارنیوالے صغیرانجم سرپرست اعلی کراچی ٹیلنٹ اکیڈمی KTA ؛ شیڈ میں اسکاٹ شروع کرانے والے سید مبین اشرف ہاشمیSC.Groupجوکہ فالج کی وجہ سے علیل ہیں ممتاز احمد انصاری شیڈاسکاٹ اوپن گروپ کے لیڈر اور ٹرینر نے بطور مہمان خاص شرکت کی۔

(جاری ہے)

تمام مہمانان گرامی نے شیڈ کی کارکردگی کو سراہا اور مزید ترقی کے لئے دعاگوہوئے اور کیئر اسکول سسٹم کی تمام برانچز میں بھی ہاکی شروع کرانے کا عندیہ دیا اور شیڈکو ایک مرکزی اسپورٹ بورڈ تشکیل دینے کا مشورہ بھی دیا۔شیڈچلڈرن ہوم کے ایڈمنسٹریٹر محمد یعقوب مفکر نے مختصر وقت میں شیڈ کے ذریعے سے ہونیوالے طبی سماجی تعلیمی کاموں پرروشنی ڈالی اور مستقبل کیاہداف کا بھی ذکر کیا۔میزبانی کے فرائض *کمال قادری* نے سرانجام دیئے شیڈکی جانب سے مہمانان گرامی کا شکریہ سی ای او شیڈاسپتال عارف سعید نجمی نے اداکیا اور مہمانوں کو سندھی ثقافتی تحقہ اجرک اور یادگاری شیلڈ* پیش کی اختتام پر شیڈ اور اس سے منسلک اداروں معاونین اور ذمہ داران کے حق میں خصوصی دعا کی گئی