نامور کامیڈین امان اللہ کی پانچویں برسی 6 مارچ کو منائی جا ئے گی

بدھ 5 مارچ 2025 20:39

نامور کامیڈین امان اللہ کی پانچویں برسی 6 مارچ کو منائی جا ئے گی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) نامور مزاحیہ اداکار امان اللہ کی پانچویں برسی 6 مارچ کو منائی جا رہی ہے۔ان کا 2020 میں انتقال ہوا تھا۔وہ گردوں ، پھیپھڑوں اور سانس کے عارضے میں مبتلا تھے۔ امان اللہ خان اسٹیج، ٹی وی اور فلموں کا بڑا نام تھا ۔

(جاری ہے)

انہیں 2018 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ امان اللّٰہ 1950ء میں لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 860 اسٹیج ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے، وہ کافی عرصہ ٹی وی شوز سے بھی منسلک رہے۔انہیں پاکستان میں اسٹینڈ اپ کامیڈی کا بانی قرار دیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :