سپیشل مجسٹریٹ پرائیس کنٹرول ضلع مظفرآباد راجہ جاوید انورڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی طرف سے جاری شدہ انراخ پر عملدرآمد کا جائزہ

بدھ 5 مارچ 2025 23:35

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) ناظم صنعت وتجارت وکنٹرولرپرائیس امجد علی مغل کی ہدایت پر سپیشل مجسٹریٹ پرائیس کنٹرول ضلع مظفرآباد راجہ جاوید انور، سپیشل مجسٹریٹ پرائیس کنٹرول ضلع میرپور وسیم افضل،سپیشل مجسٹریٹ پرائیس کنٹرول ضلع جہلم ویلی کاشف لطیف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائیس کنٹرول ہمایوں احسن اور ضلعی انسپکٹرز نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی طرف سے جاری شدہ انراخ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ریٹ لسٹ پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو جرمانے بھی کیے گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سنٹرل پرائیس کنٹرول کمیٹی امجد علی مغل کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں پرائیس کنٹرول انسپکٹرز تعینات کیے جاچکے ہیں جو روازنہ کی بنیاد پر مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر عملدرآمد کی رپورٹ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور سنٹرل پرائیس کنٹرول کمیٹی کو ارسال کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس آزاد کشمیر بھر سے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی طرف سے جاری شدہ انراخ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں فوری اطلاع دیں محکمہ کے انسپکٹرز، سپیشل مجسٹریٹس اور ضلعی انتظامیہ کسی بھی عوامی شکایت کے ازالہ کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے۔