ججز کے ناموں کی درستگی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

جمعرات 6 مارچ 2025 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے اعلی عدلیہ کے ججز کے ناموں کی درستگی کے لئےدائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس شمس محمود مرزا نے مقامی وکیل آفاق احمد کی درخواست پر جمعرات کو سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیکرٹری جوڈشل کمیشن نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور دیگر ججوں کے نام کے ساتھ جسٹس نہیں لکھا ،عدالت اعلی عدلیہ کے ججوں کے ناموں کی درستگی کا حکم دے۔