کاشتکاروں کو کریلے کی کاشت کیلئے پانی کے اچھے نکاس والی زرخیز میرازمین کے انتخاب کی سفارش

جمعرات 6 مارچ 2025 17:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2025ء) کاشتکاروں کو کریلے کی کاشت بروقت مکمل کرنے، پانی کے اچھے نکاس والی زرخیز میرازمین کے انتخاب اور کاشت کے فوراًبعد پہلی آبپاشی کی سفارش کی گئی ہے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں سے کہاکہ وہ کریلے کی کاشت کیلئے ایسی زمین کا انتخاب کریں جس کی تیزابی خاصیت 7یااس سے کم ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار فصل کی کاشت سے قبل 10 سے12ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور کھیت کو ہموار کرکے راؤنی کردیں جبکہ وتر آنے پر2سے3 مرتبہ سہاگہ چلا کر زمین کو اچھی طرح نرم وبھربھراکرلیناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کریلے کی ترقی دادہ قسم فیصل آباد لانگ کااچھی روئیدگی والا ساڑھے3 سے پونے4 کلو گرام بیج فی ایکڑ پھپھوند کش دوائی میں بحساب 2سے3 کلو گرام لگاکر کاشت کرنا چاہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو بوائی کے وقت فی ایکڑ3 بوری سنگل سپر فاسفیٹ، ایک بوری امونیم نائٹریٹ اور ایک بوری پوٹاش بھی ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :