چوہدری انوارالحق سے چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی کی قیادت میں محکمہ بحالیات کے حکام کی مہاجرین کے مسائل بارے ملاقات

جمعرات 6 مارچ 2025 21:19

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2025ء)آزادجموں وکشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق سے وزیر بحالیات چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی کی قیادت میں محکمہ بحالیات کے حکام نے مہاجرین کے مسائل کے حوالے سے ملاقات کی اور میٹنگ میں مہاجرین کو درپیش مسائل بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں وزرائے حکومت میاں عبدالوحید، جاوید اقبال بڈھانوی، سینئر ممبر بورڈ آٖف ریونیو ظہیر الدین قریشی، کمشنر بحالیات سردار خالد محمود نے شرکت کی، ملاقات میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کے مسائل کے سدباب کے لیے اقدمات اٹھارہے ہیں، عوام کے ٹیکس کا پیسا عوام کی فلاح پر خرچ ہوگا، مہاجرین کی آباد کاری کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مہاجرین کے مسائل سے مکمل آگاہ ہے اور مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے وسائل کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ فورمز پر بھی مہاجرین کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ حکومت آزادکشمیر اپنے وسائل کا درست استعمال کرتے ہوئے بھی مہاجرین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بھی کوشاں ہے۔