عجائبات کی سرزمین مصر میں دنیا کا سب سے بڑا میوزیم تیار

فراعنہ کے بڑے مجسمے اور قدیم مصر میں روزانہ استعمال ہونے والی اشیا رکھی گئی ہیں،رپورٹ

جمعہ 7 مارچ 2025 13:22

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)عجائبات کی سرزمین مصر میں دنیا کا سب سے بڑا عجائب گھر تعمیر ہو رہا ہے۔ اس میوزیم میں فراعنہ کے بڑے مجسمے اور قدیم مصر میں روزانہ استعمال ہونے والی اشیا رکھی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق الجیزہ گورنری میں تیار ہونے والے میوزیم ایک لاکھ تاریخی قطعات کی نمائش کی جائے گی۔ اس میں مشہور فرعون بادشاہ توت عنخ آمون کے خزانے بھی شامل ہیں۔دو دہائیوں سے زائد عرصے سے زیرِ عمل یہ منصوبہ سیاسی بدامنی، معاشی بحران اور عالمی وبا سمیت کئی رکاوٹوں کی وجہ سے کئی بار ملتوی ہو چکا ہے۔گرینڈ مصری عجائب گھر 3 جولائی کو باضابطہ طور پر کھلنے والا ہے۔ توقع ہے کہ یہ ایک اہم واقعہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :