اننت امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر

سالانہ تنخواہ 10 کروڑ روپے سے لے کر 20 کروڑ روپے تک ہوگی،کمپنی کابیان

بدھ 2 جولائی 2025 18:24

اننت امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)بھارت کے امیر ترین صنعتکار مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کو ریلائنس انڈسٹریز میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے شیئر ہولڈرز کو ایک پوسٹل بیلٹ نوٹس کے ذریعے اس تقرری سے آگاہ کیا گیا، کمپنی کے مطابق اننت امبانی کی سالانہ تنخواہ 10 کروڑ روپے سے لے کر 20 کروڑ روپے تک ہوگی، اس کے علاوہ وہ پرافٹ لنکڈ کمیشن، ایگزیکٹو الانسز اور دیگر سہولیات کے بھی حقدار ہوں گے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق اننت امبانی کو درج ذیل سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی جس میں مکمل فرنشڈ رہائش اور ہائوس رینٹ الانس، گیس، بجلی اور پانی جیسے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی، اہلِ خانہ کے ساتھ سفری اخراجات، کمپنی گاڑیاں، مواصلاتی اخراجات، طبی اخراجات کی واپسی، سیکیورٹی اور اسٹاف سپورٹ شامل ہیں۔اننت امبانی اب امبانی خاندان میں پہلے فرد ہوں گے جنہیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، وہ کمپنی کے توانائی (انرجی) سیکٹر کو آگے لے کر جائیں گے، جس میں آئل ریفائننگ سے لے کر قابلِ تجدید توانائی (رینیوایبل انرجی) کے منصوبے شامل ہوں گے۔اس کے ساتھ ساتھ وہ آئل ٹو کیمیکل اور نئی توانائی کے بڑی فیکٹریز جیسے بڑے منصوبوں کی نگرانی بھی کریں گے۔