سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو کا ایل پی جی اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

بدھ 2 جولائی 2025 18:31

سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو کا ایل پی جی اور کیروسین آئل کی قیمتوں ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو نے مقامی مارکیٹ کے لیے ایل پی جی گیس اور کیروسین آئل مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایل پی جی کی قیمت میں فی لٹر 1.09 ریال کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ جون 2024 میں 1.04 ریال فی لٹر تھا جو 4.8 فیصد ہے۔کیروسین تیل کی قیمت اضافے کے بعد فی لٹر 1.59 ریال ہوگئی ہے جبکہ سابقہ اضافہ 1.33 ریال تھا اس اعتبار سے اضافہ 19.5 فیصد ہے۔آرامکو نے جون 2022 میں نرخوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے گیس کی قیمت کو 0.75 سے بڑھا کر 0.90 ریال فی لٹر کردیا تھا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 0.70 سے بڑھ کر 0.81 ریال فی لٹر کردی گئی تھی۔