قیصر احمد شیخ کو بورڈ آف انویسٹمنٹ کا قلمدان سونپ دیا گیا

جمعہ 7 مارچ 2025 17:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) قیصر احمد شیخ کو بورڈ آف انویسٹمنٹ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔قبل ازیں ان کے پاس وزارت بحری امور کا چارج تھا۔

(جاری ہے)

ممبر قومی اسمبلی محمد جنید انور چودھری کو وفاقی وزیر برائے بحری امور کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔کابینہ ڈویژن نے ان کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔محمد جنید انور چودھری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے112 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔