مہنگائی کی شرح میں کمی کے تناظر میں غربت میں کمی کیلئے اقدامات کی ضرورت ، میاں زاہد حسین

جمعہ 7 مارچ 2025 17:06

مہنگائی کی شرح میں کمی کے تناظر میں   غربت میں کمی کیلئے اقدامات   کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئر مین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی کے تناظر میں غربت میں کمی کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ ٹیکس محصولات بڑھائے جائیں، شرح سود میں مزید کمی کی جائے۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی سخت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کم ہو گئی ہے ،عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدا مات کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ معاشی معاملات کو بہتر بنانے کے لئے دیگر اقدامات کے ساتھ شرح سود میں مزید کمی ضروری ہے۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ اس وقت مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں رہے گی اس لئے مرکزی بینک شرح سود میں کٹوتی کرے۔

متعلقہ عنوان :