اترپردیش، بی جے پی حکومت مغلوں کی حکمرانی کی تاریخ کو مٹانا چاہتی ہے ، فاروق عبداللہ

جمعہ 7 مارچ 2025 18:04

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی طرف سے مسلمانوںکے ناموں سے منسوب مقامات کے نام تبدیل کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح مغلوں کی حکمرانی کی تاریخ مٹایا نہیں جاسکتا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت برصغیرپر مغل حکمرانوں کی میراث کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن تاریخ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی تاریخ کو تبدل نہیں کر سکتی وہ مغلوں کی میراث کو مٹانا چاہتے ہیں،تاہم بی جے پی اس میں ہر گز کامیاب نہیں ہو گی۔ فاروق عبداللہ نے کہاکہ مغلوں میں سینکڑوں بر س تک برصغیر پر حکومت کی اور وہ یہاں ہی مدفن ہیں ۔واضح رہے کہ ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کی ہندوتوا حکومت ثقافتی ورثے کی بحالی کے نام پر مسلمانوںکے نام سے منسوب شہروں اور دیگر مقامات کے نام تبدیل کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :