میرے بس میں ہوتا تو صائم ایوب کو ٹی ٹونٹی کپتان بنا دیتا : شاہد آفریدی

سابق کپتان نے شاداب خان کے پاکستانی اسکواڈ میں انتخاب پر اعتراض اٹھا دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 8 مارچ 2025 12:32

میرے بس میں ہوتا تو صائم ایوب کو ٹی ٹونٹی کپتان بنا دیتا : شاہد آفریدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 مارچ 2025ء ) پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے جمعرات کو کہا کہ اگر ان کے لیے ممکن ہوتا تو وہ صائم ایوب کو پاکستانی ٹیم کا ٹی ٹونٹی کپتان مقرر کر دیتے۔
نجی ٹی وی سماء ٹی وی کے پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے 48 سالہ شاہد آفریدی نے کہا کہ ’ایسے کپتان کی ضرورت ہے جو کھیل کے لیے بے لوث انداز اپنائے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شاداب خان کے انتخاب پر اعتراض اٹھایا۔
انہوں نے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے صرف ایک اسپنر کے انتخاب پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اب نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے ایک اسپنر کی ضرورت ہے اس لیے سلیکشن کمیٹی نے چار اسپنرز کو چن لیا ہے۔