سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے آن لائن کیمرے لگانے کا فیصلہ

ہفتہ 8 مارچ 2025 21:30

سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے آن لائن کیمرے لگانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)جعلی داخلوں اور اساتذہ کی حاضری کے لئے مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔فیک انرولمنٹ اور اساتذہ کی حاضری کیلئے مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں میں خصوصی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے، کیمروں کے ذریعے طلبہ اور اساتذہ کے چہروں کی شناخت کی جائے گی، کیمروں کو سکول کے داخلی راستے پر لگایا جائے گا۔

کیمروں کے ذریعے سے روزانہ کی رپورٹ محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھجوائی جائے گی، لاہور سے باہر سکولوں میں اساتذہ اپنی جگہ نجی افراد کو ڈیوٹی پر مامور کرکے غائب ہو رہے تھے۔گورنمنٹ پائلٹ سکول وحدت روڈ سے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا، سکولوں میں خصوصی طور پر نیٹ سروس بھی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :