
پنجاب پولیس نے لیٹر دیا کہ میں اشتہاری ہوں ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں، علیمہ خان کا جج سے مکالمہ
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان مقدمے کی سماعت کے دوران اپنی گرفتاری دینے پر تیار ہو گئیں، جب تک ڈی آئی جی نہیں آتے میں آپ کی عدالت سے نہیں جاوں گی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی بہن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے کی
فیصل علوی
جمعہ 9 مئی 2025
17:21

(جاری ہے)
وکیل علیمہ خان رانا مدثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست دائر کی تھی۔
ہمیں نہیں بتایا گیا کہ علیمہ خانم کا نام ای سی ایل میں ہے۔درخواست گزار سابق وزیر اعظم کی بہن ہیں۔ جناح ہاوس کیس میں پولیس نے بیان دیا کہ یہ مطلوب نہیں ہیں۔ 4 دن بعد سوشل میڈیا پر 4 مقدمات کے حوالے سے خبر وائرل ہوئی۔ درخواست گزار کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں۔علیمہ خانم روسٹرم پر آگئیں۔ عمران خان کی بہن نے کہا کہ پنجاب پولیس نے لیٹر دیا کہ میں اشتہاری ہوں، یہاں بیٹھتی ہوں آپ ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ آپ کی لیگل ٹیم کھڑی ہے۔ علیمہ خانم نے کہا کہ جب تک ڈی آئی جی نہیں آتے میں آپ کی عدالت سے نہیں جاوں گی۔جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ اگر ڈی آئی جی اسلام آباد ہوتے تو میں بلا لیتا، یہ پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ علیمہ خان اسلام آباد کے کسی کیس میں مطلوب ہیں ؟سرکاری وکیل نے بتایا کہ ہمارے علم میں ایسا کچھ نہیں ہے۔جسٹس خادم حسین سومرو نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو درست معلومات نہیں دے رہے آپ نے پولیس کو بھی پارٹی نہیں بنایااپنے کلائنٹ کو مکمل معلومات دیں۔ہم نے ایک ہفتے میں آپ کی ساری پٹیشن سنی ہے۔ہم نے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ ابھی صرف پنجاب پولیس نے مطلوب بنایا ہے۔ ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔ میری ایک ذمے داری ہے جو ادا کرنی ہے۔ میں نے کہا ہے ڈی آئی جی کو بلائیں مجھے گرفتار کر لیں۔پنجاب پولیس اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد جس کی استدعا آپ نے درخواست میں نہیں کی وہ ہم نہیں کر سکتے۔علیمہ خان نے کہا کہ ہم آپ کی آزادی کیلئے کھڑے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.