
پاک بھارت کشیدہ صورتحال،الرٹ جاری لاہور ایئرپورٹ کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا
لاہور ایئر پورٹ کی فضائی حدود ایک بار پھر بند کردی گئی، اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کو لاونج منتقل کردیا گیا ، مسافروں کو جاری کئے گئے بورڈنگ کارڈ بھی منسوخ کردیئے گئے
فیصل علوی
جمعہ 9 مئی 2025
16:02

(جاری ہے)
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر سیکیورٹی فورس سمیت تمام اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ تمام پروازوں کو کچھ دیر کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔
سیکورٹی کلیئرنس ہونے کے بعد پروازوں کی آمد و رفت شروع ہوگی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ کارپارکنگ سمیت دیگرجگہوں پر پولیس اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے پٹرولنگ شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق کشیدہ حالات کے پیش نظر یہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ ائیرپورٹ ذرئع کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کی ائیرفیلڈ کھول دی گئی، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نوٹم کا انتظار ہے، نوٹم جاری ہوتے ہی ائیرلائنز پروازوں کو آپریٹ کریں گئیں۔ترجمان ایئرپورٹ محمد عمیر کاکہنا ہے کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن شام 6 بجے تک عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ترجمان ایئرپورٹ محمد عمیر نے کہا کہ نوٹم کے مطابق 3 گھنٹے 30 منٹ تک سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بند رہے گا۔قبل ازیںبھارت کی طرف سے ڈرون حملوں کے بعد ملک میں فضائی آپریشن انتہائی محدود کر دیاگیاتھا۔لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اندرون اور بیرون ممالک جانے والی 450 پروازیں متاثر ہوئیں تھیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حاجیوں کی پروازوں سمیت دبئی، دوحہ، شارجہ، کوالالمپور، مدینہ منورہ اور ریاض سمیت کراچی، اسلام آباد اور لاہور آنے اور جانے والی 150 پروازیں اب تک منسوخ ہو چکی کی گئیں تھیں۔پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی طرف سے اچانک لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد، ملتان اور کراچی کی فضائی حدود بند کرنے اور کھولنے سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا تھا جبکہ ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کی درجنوں پروازیں ری شیڈول کرنا پڑی تھیں۔پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی طرف سے اچانک لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد، ملتان اور کراچی کی فضائی حدود بند کرنے اور کھولنے سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کی درجنوں پروازیں ری شیڈول کرنا پڑیں تھیں۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.