Live Updates

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کا ٹیلی فون

جمعہ 9 مئی 2025 16:30

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے جمعہ کو ٹیلی فون کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے انہیں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کے غیر قانونی اور بلا اشتعال حملوں کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ مضبوط یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔

انہوں نے معصوم جانوں کے ضیاع پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات