سیالکوٹ،گندم کے کاشتکاروں کو پاؤڈری پھپھوندی سے احتیاط برتنے کی ہدایت

پیر 10 مارچ 2025 12:01

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2025ء) ڈائریکٹر زراعت (پی پی) پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز ضلع سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ پاؤڈری پھپھوندی گندم کی فصل کی اہم بیماری ہے جو ایک خاص قسم کی پھپھوندی سے پھیلتی ہے جس کا نام بلومیریا گریمینس ہے۔ اس بیماری کے سپورز گندم کی باقیات میں بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔

اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ بیماری مرطوب موسم یعنی 85-100 فیصد نمی اور 15-20 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پرتیزی سے پھیلتی ہے تاہم اگر درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے تو یہ بیماری کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔بیماری کی علامات میں پتوں پر بلخصوص نچلے پتوں پر سفید یا ہلکا پیلا پاؤڈر ڈیھریوں کی شکل میں جمع ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح یہ پاؤڈر تنے اور بعض اوقات سٹے پر بھی جمع ہو جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ موسمی حالات کے ساتھ ساتھ اس بیماری کے پھیلنے کی اور بھی وجوہات ہیں جیسا کہ پودوں کا گھنا ہونا، پودوں کے درمیان سے ہوا کا مناسب گزر نہ ہونا،زمین میں نمی کا زیادہ ہونا یعنی گیلی زمین،نایٹروجنی کھادوں کا زیادہ استعمال اورکم قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کاکاشت کرنا وغیرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری سے بچاؤ کے لئے قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کاشت کریں، متوازن کھاد کا استعمال (این پی کے) کریں۔

متعلقہ عنوان :