مسورکے کاشتکاروں کو بہترپیداوار کے حصول کے لئے پھول نکلنے اور پھلیاں بننے پر پانی لگانے کی ہدایت

پیر 10 مارچ 2025 12:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2025ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے مسورکے کاشتکاروں کو بہترپیداوار کے حصول کے لئے پھول نکلنے اور پھلیاں بننے پر پانی لگانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایگری کلچر آفیسر محکمہ زراعت (توسیع) مرکز صدر سیالکوٹ حمیرا یونس نے”اے پی پی“کو بتایا کہ کاشتکار آبپاشی میں کسی کوتاہی کامظاہرہ نہ کریں کیونکہ بروقت آبپاشی سے پھول اور پھلیاں زیادہ لگنے سمیت دانے موٹے بنتے ہیں جن سے پیداوار میں بھی اضافہ ہوتاہے نیز کاشتکار ستمبرکاشتہ کمادمیں مسور کی مخلوط کاشت بھی کرسکتے ہیں۔

مسورکی فصل پرپھول نکلنے اورٹاڈبننے کے مرحلہ پر سست تیلے‘لشکری سنڈی اور ٹاڈکی سنڈی کے حملہ کا امکان بڑھ جاتاہے لہذا ان نقصان رساں کیڑوں کے بروقت تدارک کے لئے کاشتکار ہفتہ میں 2بار فصل کی پیسٹ سکاؤٹنگ کریں۔ ا نہوں نے بتایا کہ سست تیلہ پتون کی نچلی سطح سے رس چوستا اور میٹھا لیسدارمادہ خارج کرتاہے جس پر کالی پھپھوندی اگنے سے پودوں میں ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :