
ایس ایم ایزجی ڈی پی کا 40فیصد اور ملکی برآمدات کا30 فیصد ہیں، صدر چیمبر
پیر 10 مارچ 2025 15:17
(جاری ہے)
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایس ایم ای سیکٹر کو ملکی ترقی میں اپنے کردار کے تناسب سے مالی وسائل ملنے چاہئیں اور اس مقصد کیلئے دستیاب قرضوں کا نوے فیصد حصہ ان کیلئے مختص کیا جانا چاہیے،اگر ایس ایم ای سیکٹر کو درست راستے پر ڈال دیا گیا تو نہ صرف ملک میں بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ برآمدات بڑھا کر اضافی قیمتی زر مبادلہ بھی کمایا جا سکے گا، خصوصی اقدامات سے جی ڈی پی اور ایکسپورٹ میں ایس ایم ایز کا حصہ کئی گنا زیادہ ہو سکتا ہے جس سے ملک معاشی استحکام سے ہمکنار اور اقتصادی بہتری کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ملک کا تیسرا بڑا صنعتی و کاروباری اور تجارتی شہر ہے جس کی آبادی میں اس وجہ سے بھی روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ یہاں چونکہ کاروباری مواقع زیادہ ہیں لہٰذا دیگر پسماندہ و مضافاتی اضلاع کے ٹیکنیکل ہینڈ لوگ صنعت و تجارت کے شعبہ میں روزگار کے حصول کیلئے فیصل آباد کا رخ کر رہے ہیں،فیڈمک کے تحت چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے بننے والے پاکستان کے پہلے ترجیحی اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے قیام سے بھی یہاں بڑی صنعتوں کے ساتھ ساتھ سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کو فروغ حاصل ہو گا۔انہوں نے بتایاکہ اگرچہ حکومت صنعتی و کاروباری ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاہم اسے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مزید بہتر اقدامات کی گنجائش سے استفادہ کرنا ہو گا۔مزید تجارتی خبریں
-
اپریل میں سونے کی فی تولہ قیمت 20 ہزار 800 روپے بڑھ گئی
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں5روپے اضافہ
-
اوگرا نے مئی کے مہینے کیلئے ایل پی جی گیس قمیتوں میں کمی کر دی
-
غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھائیں ہر ممکن سہولت دیں گے ، چوہدری شافع حسین
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,400 روپے کی کمی ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
پاکستان کی ترقی کے لئے وزیراعظم اورسپہ سالار کا کردارقابل تحسین ہے،میاں زاہد حسین
-
سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کردی گئی،ایف بی آر نے کم از کم قیمت کا ایس آر او جاری کردیا
-
مرغی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ،کارٹل بنانے پر 8بڑی ہیچریوں کو 15کروڑ روپے جرمانہ
-
سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7فیصدکااضافہ ،درآمدات میں 18فیصد کمی
-
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1474 پوائنٹس کی کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.