محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو بہاریہ سورج مکھی کی کاشت 25مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 10 مارچ 2025 17:07

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بہاریہ سورج مکھی کی کاشت 25مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔پیر کو ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پسرور ڈاکٹر سجاد حیدر نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ سورج مکھی کی کاشت کے لئے ایسی زمین جس میں نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت موجود ہو اور وہ زیادہ ترریتلی وکلراٹھی نہ ہو مذکورہ فصل کے لئے انتہائی موزوں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کی کاشت سے قبل زمین کو اچھی طرح ہموار کرلیناچاہئے تاکہ آبپاشی میں آسانی رہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کو ہموار کرنے اور سورج مکھی کا بیج کاشت کرنے سے قبل زمین میں گہرا ہل چلاکر زمین کو تیار کیاجائے اور فصل کی بوائی کے لئے منظور شدہ بیج کا استعمال بھی یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں موسمی حالات کے باعث مختلف اقسام پیداوار فراہم کرتی ہیں لہذا اگر محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے بوائی کے لئے بیج کا انتخاب کیاجائے تو اس کا زیادہ فائدہ ہوسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :