ایف پی سی سی آئی کا شرحِ سود میں مہنگائی کے تناسب سے بڑی کمی کا مطالبہ

پیر 10 مارچ 2025 20:03

ایف پی سی سی آئی کا شرحِ سود میں مہنگائی کے تناسب سے بڑی کمی کا مطالبہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے شرحِ سود میں مہنگائی کے تناسب سے بڑی کمی کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی بینک آج شرحِ سود میں 5 فیصد کمی کرے۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق معیشت ٹریک پر آ چکی ہے۔ایف پی سی سی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے کاروبار دوست اقدامات ناگزیر ہیں۔