بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 114356 پوائنٹس پر بند

شتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا تھا

پیر 10 مارچ 2025 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو ملا جلا رجحان رہا ۔کاروبار کے اختتام پر بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 42 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 14 ہزار 356 پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 48 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔شیئر مارکیٹ میں 32 کروڑ شیئرز کے سودے 20 ارب روپے میں طے ہوئے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔