کاشتکار وں کو مرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی وتدارکی اقدامات کی ہدایت

منگل 11 مارچ 2025 11:25

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نےکاشتکاروں کومرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی وتدارکی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے تاکہ فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

زراعت آفیسر (پلانٹ پروٹیکشن )شعیب رسول نےاے پی پی کوبتایا کہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی سبز مرچ کے پتوں کے مزاکی وجہ سے فصل کے پتے چڑمڑ ہوجاتے ہیں جس سے پھول جھڑنے کا عمل شروع ہوجاتاہے اور جو پھل بن رہاہوتاہے وہ بھی سائزمیں چھوٹا رہ جاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ مرچ کے تنے کا گلاکے حملے سے پودے کا تنازمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتاہے جس سے بعدازاں سارا پھول سوکھ جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کا حملہ زیادہ تر نچلی سطحوں پر ہوتاہے لہذاسبزمرچ کے کاشتکار اس جانب خصوصی توجہ دیں اور اگرکسی بیماری کی علامت ظاہرہوتو فوری طورپر اس کا تدارک یقینی بنائیں۔اس سلسلہ میں کاشتکار محکمہ زراعت کے مقامی دفاتر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :