کسانوں کی فلاح و بہبود اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

منگل 11 مارچ 2025 17:23

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃ العین میمن اور ایم پی اے عون حمید ڈوگر کی زیر صدارت شوگر کین سیس پروگرام 2024-25 کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ انعم حفیظ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں شوگر کین سیس فنڈ کے شفاف استعمال اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر قرۃ العین میمن نے فنڈ کے شفاف اور مؤثر استعمال کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ایم پی اے عون حمید ڈوگر نے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس میں شوگر کین سیس فنڈ کے تحت سڑکوں کی تعمیر و مرمت، دیگر ترقیاتی کاموں اور شوگر ملز کے قریب بنیادی سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گنے کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف سفارشات پیش کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر قرۃ العین میمن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور سیس فنڈ کا منصفانہ اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ کاشتکار براہ راست اس سے مستفید ہوسکیں۔\378

متعلقہ عنوان :