نائب صدرالمصطفیٰ الیاس میمن نے چیئرمین حاجی حنیف طیب کوفلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی

منگل 11 مارچ 2025 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب کو اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے المصطفیٰ کے سینئرنائب صدرالیاس میمن نے کہاکہ رمضان المبارک میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام ملک بھرمیں ’’پاکستان بیت المال ‘‘کے تعاون سے اورکراچی میں بھی تمام اضلاع میں ٹاؤن کی سطح پر 40سے زائد منتخب پوائنٹس پرمسافرروزہ داروں میں یکم رمضان سے چاند رات تک لاکھوں افطاری کے باکس تقسیم کیے جارہے ہیں ،آج کی سرمایہ کاری آخرت کابہترمنافع ہے،آپ کی زکوٰة،خیرات،صدقات اورفلاحی کاموں کابہترین مصرف المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ہے۔

اجلاس میں صدرالمصطفیٰ ڈاکٹرعبدالرحیم ،جنرل سیکریٹری احمدرضا طیب ،ادریس عبدالغفار،معین خان ،فرحان اشرفی، عبدالغفارسعیدی ودیگراضلاع کے عہدیداران وذمہ داران شریک تھے ۔

(جاری ہے)

الیاس میمن نے ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اس سال ہسپتال میں لاوارث ونادارمریضوں میں عیدالفطر کے موقع پرعیدکپڑے اورنقدی تقسیم کی جائے گی۔

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرکفالت مردوخواتین بزرگوں اوریتیم بچوں کیلئے عیدمیلہ کاانعقادکیاجائے گا۔ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ ضرورت مندوں کاخیال رکھنا ہمارے مقصدمیں شامل ہے پرملک بھرمیں المصطفیٰ کے عہدیداران،اراکین اوررضاکاروں کی بڑی تعداد اپنی خدمات انجام دے رہی ہے،تمام معاونین سمیت المصطفیٰ کے عہدیداران ،ذمہ داران اوررضاکارکی مخلصانہ خدمات لائق تحسین ہیں۔

متعلقہ عنوان :