کچن گارڈننگ سے کیمیائی آلودگی سے پاک سبزیوں کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

جمعرات 13 مارچ 2025 17:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد عدیل احمد نے کہا ہے کہ کچن گارڈننگ سے گھریلو پیمانے پر تازہ اور کیمیائی آلودگی سے پاک سبزیوں کی فراہمی ممکن ہو سکے گی،سبزیاں ہماری زندگی کا اہم ترین جزو ہیں جونہ صرف ہماری غذائی ضرورت کو پورا کرتی ہیں بلکہ ہمیں صحت مند بناتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کی وجہ سے سبزیات کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہوا ہے تاہم اس کی پیدوار میں اضافہ کیلئے کیمیائی کھادوں اور ز ہریلی ادویات کا بکثرت استعمال ہوتا ہے جس سے سبزیات کی کوالٹی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبپاشی کیلئے سیوریج کا پانی بھی استعمال کیا جاتا ہے جو کہ انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔انہوں نے بتایا کہ زراعت افسران سکولز اور کالجز میں طالب علموں کو کچن گارڈننگ کے فوائد اور فروغ سے متعلق آ گاہی دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :