رمضان المبارک میں شہریوں کوسستی اورمعیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے تاجر اپنا کردار ادا کریں،ڈپٹی کمشنر نیلم

جمعرات 13 مارچ 2025 21:45

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے دوسٹ،تہجیاں بازار میں اشیاء خوردونوش کے معیار وریٹ سرکاری انراخ کا معائنہ کیا۔رمضان المبارک کے تقدس میں گرانفروشی، ناقص صفائی اور غیرمعیاری، زائدالمیعاد اشیاء کی فروختگی کوسختی سے منع کیاگیا۔ سرکاری انراخ سے زائد فروخت کرنیوالوں کوجرمانے کیے گئے اور ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کرائی گئی۔

اسسنٹ کمشنرنے ہمراہ پولیس نفری دوسٹ اور تہجیاں معائنہ کیا۔خودساختہ مہنگائی کیخلاف سخت احکامات دیے گئے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔زائد المیعاد اورمہنگی اشیاء کی فروختگی پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے دکانداروں کوجرمانے اور بعض کو وارننگ دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قدیر مغل نے ہمراہ پولیس نفری وسٹاف جمعرات کے روز سب ڈویژن شاردہ کے بازاروں میں ماہ مقدس رمضان المبارک کے تناظرمیں روزہ داروں کو سرکاری انراخ میں اشیاء خوردنوش کی فراہمی کے سلسلہ میں دوبڑے بازاروں کامعائنہ کیا اور غیرمعیاری، مضرصحت اورسرکاری انراخ سے زائد فروختگی پر دکانداروں کو جرمانے عائد کرتے ہوے ہدایت دی کہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ شہریوں / روزہ داروں کوسستی اورمعیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے تاجر اپنا کردار ادا کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے گوشت، مرغ، سبزی، فروٹ، پکوڑا، سموسہ، جلیبی سمیت جملہ کریانہ دکانوں کامعائنہ کیا۔ شہریوں نے انتظامیہ کی خودساختہ مہنگائی کیخلاف آپریشن کو سراہاہے۔