ڈپٹی میئر مظفرآباد کی شہر میں داداشاہی،دن دیہاڑے شہر کے بیچوں بیچ اپنے حواریوں کے ہمراہ شہریوں پہ حملہ

جمعہ 14 مارچ 2025 15:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)ڈپٹی میئر مظفرآباد کی شہر میں داداشاہی،دن دیہاڑے شہر کے بیچوں بیچ اپنے حواریوں کے ہمراہ شہریوں پہ حملہ، ہوائی فائرنگ، تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کی جانب سے سی ایم ایچ فلائی اوور کے نیچے قائم اڈے کو خالی کروائے جانے کے بعد دو فریقین کے مابین اڈے کے معاملات پہ تنازعہ، ڈپٹی مئیر کی قیادت میں مسلح گروہ کا دوسرے فریق پہ حملہ،آتشیں اسلحے اور لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا،حملے کی ویڈیو انسوٹیگیٹو نیوز اپڈیٹ کو موصول ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجن سے زائد افراد دو دو لوگوں کو مارپیٹ کر رہے ہیں جبکہ ڈپٹی مئیر بلدیہ خالد اعوان موقع پر موجود ہونے کے باوجود فریقین کے مابین تنازعہ کو حل کروانے کی بجائے حملہ آوروں کو مار دھاڑ کے بعد اپنی سرکاری گاڑی پہ سوار کر کے لے گئے، اس حوالے سے مقامی پولیس نے موقف اختیار کیا کہ دونوں فریقین کی جانب سے تھانہ میں کاروائی کے لیے درخواستیں جمع کروا دی گی ہیں لیکن پولیس تحت ضابطہ کاروائی کرے گی، موقع سے حاصل کی گئی ویڈیو میں ڈپٹی میئر بلدیہ کی گاڑی کو باقاعدہ دیکھا جا سکتا ہے جبکہ عوامی حلقوں کی جانب سے ڈپٹی مئیر کی جانب سے سرکاری گاڑی کے استعمال کو آئین کے مغائر اور بدوں استحقاق قرار دیا ہے