کھیرے کی اگیتی کاشت مارچ اورپچھیتی جولائی میں کی جاسکتی ہے ، ماہرین زراعت

جمعہ 14 مارچ 2025 15:33

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) ماہرین زراعت نے کہا کہ کھیرے کی اگیتی کاشت مارچ اورپچھیتی جولائی میں کی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار ایک ایکڑ رقبہ کے لئے کھیرے کا ایک کلوگرام صحت مند بیج استعمال کریں تاکہ بہتر پیداوارکا حصول ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ کھیرے کی کاشت کے لئے زرخیزمیرازمین موزوں ہوتی ہے تاہم کلراٹھی اورشورزدہ زمین میں کھیرے کی کاشت سے گریز کرنا چاہیئے۔