راولپنڈی،نیوٹائون پولیس کی کارروائی،چیک ڈس آنر مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار

جمعہ 14 مارچ 2025 22:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)نیوٹائون پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیوٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدما ت میں مطلوب اشتہاری مجرم محسن عباس کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے نیوٹائون پولیس کو مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہاکہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔