سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں امپورٹ و ایکسپورٹ ٹرانزیکشنز پر آگاہی سیشن کا انعقاد

ہفتہ 15 مارچ 2025 20:46

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کی بینکنگ امور کی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی نے فارن ایکسچینج آپریشنز، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے امپورٹ و ایکسپورٹ ٹرانزیکشنز پر ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

سیشن میں بین الاقوامی تجارت، ریگولیٹری فریم ورک اور بینکنگ کی سہولت کے اہم مالیاتی پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی گئی۔سیشن میں مختلف تجارتی بینکوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور تجارتی لین دین کو ہموار کرنے اور کاروباری برادری کے لیے مالیاتی کارکردگی بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سیالکوٹ کی تاجر برادری نے شرکت کی۔