محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو کھیرے کی اگیتی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 15 مارچ 2025 20:46

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کھیرے کی اگیتی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل سیالکوٹ جوہر علی نے بتایا کہ کاشتکار ایک ایکڑ رقبہ کے لئے کھیرے کا ایک کلوگرام صحت مند بیج استعمال کریں تاکہ بہتر پیداوارکا حصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کھیرے کی کاشت کے لئے زرخیزمیرازمین موزوں ہوتی ہے تاہم کلراٹھی اورشورزدہ زمین میں کھیرے کی کاشت سے گریز کریں ۔انہوں نے کہا کہ کھیرا موسم گرما کی انتہائی مفیدسبزی ہے جس کا استعمال زیادہ ترسلاد کے طورپر کیاجاتاہے اور اساسی اجزا کی فراوانی کے باعث کھیرا انسانی جسم میں تیزابیت کوکم رکھنے میں اہم کردار اداکرتاہے۔

متعلقہ عنوان :