ةشیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا الطاف حسین رندھاوا کیجواں سال بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 15 مارچ 2025 20:20

ی*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2025ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نیتحریک منہاج القرآن کے رہنما الطاف حسین رندھاوا کے جواں سال بیٹے حافظ صفی اللہ جن کی عمر 15سال تھی اور وہ گزشتہ روز روزے کی حالت میں انتقال کر گئے تھے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔انہوں نے والدین اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔ دریں اثنا چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی۔ جس میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائدین و کارکنا ن نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ میںناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور،راجہ زاہد محمود،پروفیسر ذوالفقار علی،شہزاد رسول،سہیل احمد رضا، محمدعباس نقشبندی،قاری خالد حمید کاظمی،حاجی محمد اسحق،عبد الحفیظ چوہدری،رانا وحید شہزاد،قاضی فیض الاسلام،صوفی مقصود،سید امجد علی شاہ،قاری ریاست،حاجی سلیم قادری و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے الطاف حسین رندھاوا کے جواں سالہ بیٹے کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی ہے۔