طالبان میں اختلافات، افغانستان کے وزیرداخلہ سراج حقانی عہدے سے مستعفی

ہفتہ 15 مارچ 2025 20:35

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)طالبان حکومت میں شدید اختلافات کے باعث وزیرداخلہ سراج الدین حقانی مستعفی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امیر طالبان ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ نے سراج الدین حقانی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

استعفے کی وجوہات سے متعلق سراج الدین حقانی کا کوئی بیان تاحال سامنے نہیں آیا، نہ ہی طالبان حکومت نے کوئی وجہ بتائی ہے، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق استعفے کی وجہ طالبان قیادت کے درمیان کئی اہم ایشوز پر اندرونی اختلافات ہیں۔

مسائل کے حل نہ ہونے کے باعث سراج الدین حقانی وزارت کی ذمہ داریوں سے طویل عرصے سے غیرحاضر تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان خواتین کے حقوق کے معاملے پر بھی اختلافات ہیں۔