کٹھوعہ میں بھارتی فوج کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں

اتوار 16 مارچ 2025 14:00

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فوجیوں نے متعددمقامات پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوجیوں نے ضلع کے بالائی اور دور دراز علاقوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشیاں لیں۔ ان کارروائیوں کے دوران لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی اورانہیں ہراساں کیا گیا۔آخری اطلاعات آنے تک ان علاقوں میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :