غ*بختیار آباد، ایس ایچ او لیویز ریاض الہی ڈومکی کی کارروائی مفرورملزم گرفتار

اتوار 16 مارچ 2025 19:20

پ*بختیارآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کے احکامات، اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد سردارزادہ لیاقت علی جتوئی کی ہدایات پر ایس ایچ او لیویز ریاض الہی ڈومکی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم رفیق احمد اعوان کو چوبیس گھنٹے سے پہلے گرفتار کر لیا. واضح رہے کہ گزشتہ روز حیات فاونڈیشن ،کنگ سلمان فاونڈیشن کی طرف سے مستحق افراد خواتین ، معذورں میں رمضان راشن پیکج جوکہ اسسٹنٹ کمشنر فیس بختیارآباد میں تقسیم کی جارہی تھی ملزم رفیق احمد اعوان نے تحصیل آفیس کی دیوار پھلانگ کر کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے راشن تقسیم میں رخنہ ڈالی اور بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

لیویز فورس بختیارآباد نے ایک کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا۔

(جاری ہے)

اہلیان بختیارآباد نے اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد سردارزادہ لیاقت علی جتوئی, ایس ایچ او لیویز ریاض الہی ڈومکی اور ان کی ٹیم کو مفرور ملزم کی گرفتاری پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد سردارزادہ لیاقت علی جتوئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ قانون کی نظر میں ہر شہری برابر ہے۔ ملزم چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون سے بچ نہیں سکتا۔

متعلقہ عنوان :