نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا

پیر 17 مارچ 2025 13:08

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی جانب سے تین ..
کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیامگر بدقسمتی سے کوئی کھلاڑی بھی اس اہم موقع کو تاریخی بنانے میں ناکام رہا اور تینوں بری طرح ناکام ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں اوپنر حسن نواز، مڈل آرڈر بیٹر عبدالصمد اور فاسٹ باؤلر محمد علی شامل ہیں۔پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے تینوں کھلاڑیوں کو ڈیبیو کیپس دی گئی۔ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے عبدالصمد، ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے محمد علی اور شاداب خان نے حسن نواز کو ڈیبیو کیپ دیں۔