نیوزی لینڈ نے اچھی بولنگ کی، آئندہ غلطیوں پر قابو پائیں گے‘ سلمان آغا

اگلے میچ میں اچھی کارکردگی کی کوشش کریں گے، نئے کھلاڑی جتنے زیادہ میچز کھیلیں گے اتنا سیکھیں گے‘گفتگو

پیر 17 مارچ 2025 13:08

نیوزی لینڈ نے اچھی بولنگ کی، آئندہ غلطیوں پر قابو پائیں گے‘ سلمان ..
کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے بولرز نے پاور پلے میں اچھی بولنگ کی، غلطیوں پر قابو پائیں گے۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ اگلے میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، نئے کھلاڑی جتنے زیادہ میچز کھیلیں گے اتنا سیکھیں گے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم انتہائی ناقص کارکردگی کی بدولت پہلے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ سے 9 وکٹوں سے شکست کھا گئی۔

متعلقہ عنوان :