سمبڑیال،كاشتكاروں کو تربوز اور خربوزے کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 17 مارچ 2025 17:00

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) فیلڈ انویسٹی گیٹر محکمہ زراعت سمبڑیال لیاقت علی نے کاشتکاروں کو تربوز اور خربوزے کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربوز اور خربوزے کی کاشت جنوری سے لے کر مارچ تک کی جاتی ہے اس لئے کاشتکار مارچ میں کاشت مکمل کرلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تربوز اور خربوزے کے لئے ریتلی میرہ زمین درکار ہوتی ہے اور اس کے بیج ایک کلو فی ایکڑ لگائے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تربوز اور خربوزے کی کاشت کے لئے دیسی کھاد 10 سے15 ٹرالی فی ایکڑ ڈالیں اور قطاروں و پودوں کا مناسب فاصلہ رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تربوز اور خربوزے کی فصل کو 5 سے6 پانی لگانے کی ضرورت ہوتی ہے،بیماریوں سے بچائو کے لئے محکمہ زراعت سے رابطہ کریں اور مئی جون میں اس کا برداشت کا وقت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسانوں کے لئے ایک منافع بخش فصل ہے۔

متعلقہ عنوان :